’تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ انہوں نے برٹش ہائی کمشنر سے اپنی ملاقات میں بے نظیر بھٹو کے قتل کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس تفتیش کے دوران چند سوالات کے جواب ضروری ہیں۔ مسلم لیگ قاف کے صوبائی صدر نے یہ بات لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں اپنے ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسلم لیگ قاف نے اس جلسے سے اپنی معطل انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ چودھری پرویز الہی اپنے خطاب کے دوران برٹش ہائی کمشنرسے ملاقات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ انہو ں نے ہائی کمشنر کو کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو کہا جائے کہ وہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرے اور اس بات میں جایا جائے کہ اس کا فائدہ کسے ہوا ہے؟لوٹے ہوئے ایک ارب ڈالر کسے ملے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی انشورنس کسے مل رہی اور یہ بھی پتہ لگایا جائے کہ وصیت نامہ پر بےنظیر بھٹو کے دستخط اصلی ہیں یا نہیں ؟ پرویز الہی نے اس جلسہ میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہی تفتیشی ایجنسی بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل کی تفتیش بھی کرے تاکہ اس قتل کے اصل حقائق بھی سامنے آئیں۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ جب وہ اس ملک کے ’شریک‘ وزیراعظم تھے تو اس وقت انہوں نے سکاٹ لینڈ یارڈ سے مرتضی بھٹو کے قتل کی تفتیش کیوں نہیں کرائی؟ ان کی بیٹی فاطمہ بھٹو اور بیوہ غنوی بھٹو آج بھی انصاف کی طلبگار ہیں۔پرویز الہی نے کہا کہ مرتضی بھٹو کے قتل کا کُھرا(شواہد)آصف زرداری کی طرف جاتا ہے۔ ادھر برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے نے میاں نواز شریف سے بھی ان کے رائے ونڈ روڈ والے فارم ہاؤس پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگی رہنماشہباز شریف،اسحاق ڈار اور پرویز رشید بھی موجود رہے۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اس ملاقات کےدوران بے نظیر بھٹو کے قتل پر تبادلہ خیال کیا اور اس خدشے کا اظہار کیا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ قاف کو جتوانے کے لیے دھاندلی کی جائے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں انہیں نظر بند رکھا گیا ہے برطانوی ہائی کمشنر نے بشری اعتزاز سے ملاقات کی۔ | اسی بارے میں ’ہنگامے زرداری اور شہباز نے کرائے‘02 January, 2008 | پاکستان ’اقوام متحدہ سے تحقیقات کرائیں‘ 02 January, 2008 | پاکستان نئی تاریخ پر ق لیگ خوش، باقی نالاں03 January, 2008 | پاکستان اٹھارہ فروری بہت دور ہے03 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||