’پارٹی قیادت کا فیصلہ اتوار کو‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس اتوار کے روز نوڈیرو ہاؤس میں ہوگا جس میں بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد پارٹی کی قیادت اور انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بات جمعہ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید قائم علی شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے اور پارٹی کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے۔ سید قائم علی شاہ کے مطابق مجلس عاملہ کا اجلاس نوڈیرو ہاؤس میں سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی رسم سوئم ان کے آبائی گھر نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں اتوار کے روز منعقد ہوگی۔ پارٹی کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے اتوار کے روز دس بجے سے لے کر بارہ بجے تک نوڈیرو ہاؤس میں قرآن خوانی ہوگی اور بارہ بجے سے لے کر تین بجے تک لنگر تقسیم ہوگا۔ | اسی بارے میں بینظیر کی ذوالفقار علی بھٹو کے پہلو میں تدفین28 December, 2007 | پاکستان کراچی میں رینجرز کی فائرنگ28 December, 2007 | پاکستان بھٹو کے قتل پرامریکہ میں ہلچل 28 December, 2007 | پاکستان الیکشن پر فیصلہ ابھی نہیں: کابینہ28 December, 2007 | پاکستان سندھ: ہنگامے، فوج الرٹ28 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||