BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 December, 2007, 15:55 GMT 20:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہمند ایجنسی: اغوا شدہ مولانا رہا

محمد صادق کو رات گئے رہا کیا گیا
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے اغواء شدہ سابق رُکنِ قومی اسمبلی مولانا محمد صادق کو پیر اور منگل کی درمیانی رات رہا کردیا گیا ہے۔

مولانا صادق کے صاحزادے سینیٹر حافظ رشید احمد نے بی بی سی کے رابطہ کرنے پر مولانا صادق کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی رہائی رات تین بجے عمل میں آئی جب اُن کا فون آیا اور اُنہوں نے کہا کہ ’آ کر مجھے گھر لے جاؤ۔‘

مولانا محمد صادق کو اٹھارہ دسمبر کو مہمند ایجنسی کے علاقے آنبار سے واپس آتے ہوئے ایجنسی ہی کے علاقے گڑنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے اُس وقت اُن کی گاڑی روک کر اغواء کرلیا جب اُن کے ساتھ اُن کے باڈی گارڈز بھی موجود تھے۔

مولانا صادق محمد کو، جو کہ آئندہ عام انتخابات میں مہمند ایجنسی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے چھتیس کے لیے ایک بار پھر امیدوار ہیں، مہمند ایجنسی کے علاقے گنڈاؤ کے بازار میاں منڈی میں رات کی تاریکی میں رہا کیا گیا۔

اُن کے بیٹے سینیٹر حافظ رشید احمد نے بتایا کہ رہائی کے وقت مولانا صادق کے کپڑے اس قدر گندے تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کو نہایت گندی جگہ پر رکھا گیا تھا۔

تاہم حافظ رشید نے مولانا صادق کے اغواء کیے جانے سے لے کر اُن کی رہائی تک کے دوران رونما ہونے والے واقعات کی تفصیل بتانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ اُن کی ذہنی کیفیت ایسی نہیں کہ وہ ہمیں کچھ بتا سکیں یا میڈیا سے بات کرسکیں۔‘

البتہ اُنہوں نے کہا کہ مولانا کو تاوان ادا کیے بغیر ہی رہا کیا گیا ہے ۔ ’ہم نے کسی کو پیسے نہیں دیے۔‘

اسی بارے میں
جمعیت میں اختلافات شدید تر
23 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد