ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد |  |
 | | | شریف برادران اس درخواست کے بارے میں خاموش ہیں |
پاکستان میں مسلم لیگی رہنماؤں نواز شریف اور شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی فاروق کو نظرثانی کی درخواست دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے بنیادی اختیارات کے تحت دائر درخواست میں نواز شریف اور شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے کاغذات نامزدگی بغیر کسی وجہ کے مسترد کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے اپنے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے کے خلاف ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل انتخابی ٹریبیونل کے سامنے اپیل کرنے سے انکار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری حکم نامے کے تحت حلف لینے والے ان ججوں سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ مسلم لیگی رہنما اس بارے میں کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں تاہم کراچی میں انتخابی تیاریوں میں مصروف انتخابی کمیشن کے سیکٹری کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ وہ خط موصول ہونے کی تو تصدیق کر سکتے ہیں لیکن اس کے متن کے بارے میں انہیں کچھ نہیں معلوم۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خط میں چیف الیکشن کمشنر سے نظر ثانی کی اپیل کی گئی ہے۔ |