عمران ایک مہینے کے لیے جیل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان تحریک اِنصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک ماہ کے لیے ڈیرہ غازی خان جیل بھیج دیا گیا ہے۔ عمران خان کو چودہ نومبر کو پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طُلبہ کے اراکین نے ایک گھنٹے تک محبوس رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور سے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا ہے۔ جیل حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ عمران خان کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے اور اُن کے قریبی رشتہ داروں کو اُن سے مُلاقات کرنے کی اجازت ہے۔ جیل حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اپنے قانونی مشیر سے بھی مِل سکتے ہیں اور انہیں بی کلاس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اس سرکاری موقف کی تردید کی ہے کہ قریبی رشتہ داروں کو عمران خان سے ملنے کی اجازت ہے۔ علیمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کے گھر والوں کو صرف اتنا ہی بتایا گیا ہے کہ عمران خان ڈیرہ غازی خان میں ہیں اور بارہا کوششوں کے باوجود ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ اُنہوں نے پہلے کوٹ لکھپت جیل میں عمران خان سے ملنے کی کوشش کی لیکن اُن کو اجازت نہیں دی گئی۔ |
اسی بارے میں امریکی قونصل جنرل کی بینظیر بھٹو سے ملاقات، مظاہرے جاری15 November, 2007 | پاکستان عمران کی گرفتاری کے خلاف احتجاج16 November, 2007 | پاکستان قومی اسمبلی تحلیل، محمد میاں سومرو نگراں وزیر اعظم15 November, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||