امریکی نائب وزیر خارجہ اہم مشن پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء جان نیگرو پونٹے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وہ یہاں جنرل مشرف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جمعہ کو شروع ہوگا اور سنیچر کو بھی جاری رہے گا۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسٹر جان نیگرو پونٹے کے دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ یہی پیغام لے کر پاکستان جارہے ہیں کہ ایمرجنسی جلد سے جلد ہٹائی جائے اور انتخابات آزاد ماحول میں ہوں اور میڈیا پر جو پابندیاں ہیں انہیں بھی ہٹایا جائے۔
ایمرجنسی نافذ کرنے سے پہلے بھی امریکہ نے جنرل مشرف پر بار بار زور دیا تھا کہ وہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے گریز کریں اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد بھی امریکہ کا کہتا آرہا ہے کہ وہ اس اقدام کی تائید نہیں کرتا۔ جنرل مشرف نے گزشتہ روز رخصت ہوتی پارلیمنٹ میں اپنے حلیف ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایمرجنسی لگاکر یہ ثابت کیا کہ وہ بیرونی دباؤ کو تسلیم نہیں کرتے۔ مبصرین ان نیگرو پونٹے کے دورے کو جنرل مشرف اور ملک کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس دورے کے بعد یہ بات قدرے واضح ہونے کا امکان ہے کہ جنرل مشرف اب بھی امریکہ کے لئے اہم ہیں یا پھر اس نے نئے حلیف کی تلاش شروع کردی ہے۔ | اسی بارے میں مشرف، بینظیر: راستے جدا جدا؟14 November, 2007 | پاکستان بینظیر کے بیان کا خیرمقدم14 November, 2007 | پاکستان بینظیر بھٹو کی نظر بندی ختم15 November, 2007 | پاکستان بےنظیر کے مضامین، بیرون ملک مہم15 November, 2007 | پاکستان محمد میاں سومرو پاکستان کے نگراں وزیر اعظم15 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||