خلیل رمدے، فقیر کھوکھر کی ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف لینے والے جج جسٹس فقیر محمد کھوکھر نے معزول جج جسٹس خلیل الرحمان رمدے سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے سنیچر کے روز ان خبروں کی تردید کی کہ جسٹس رمدے کے انکار کی وجہ سے یہ ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔ پہلے اطلاعات تھیں کہ جسٹس رمدے نے یہ کہہ کر ملنے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ سو رہے ہیں، لیکن ترجمان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جعمہ کی شام لاہور میں جسٹس رمدے کی رہائش گاہ تاہم اس لمبی ملاقات میں کس موضوع پر بات چیت ہوئی، ترجمان نے یہ بتانے سے انکار کیا۔ خیال ہے کہ انہیں پی سی او کے تحت حلف لینے پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد سے سپریم کورٹ کے ججوں کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ معزول ججوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لیکن زمینی حقائق اس کے خلاف دکھائی دیتے ہیں۔ |
اسی بارے میں پی سی او ہائی کورٹ میں چیلنج 06 November, 2007 | پاکستان پی سی او چیلنج، درخواست واپس06 November, 2007 | پاکستان عہدے پر برقرار ہوں: صبیح الدین06 November, 2007 | پاکستان پی سی او اور مشرف کے مقاصد08 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||