BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 October, 2007, 12:36 GMT 17:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راولپنڈی ضرور جاؤں گی: بینظیر

فائل فوٹو: سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو
فائل فوٹو: سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ منگل کے بم دھماکے کے باوجود وہ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق راولپنڈی ضرور جائیں گی۔ بینظیر بھٹو نے نو نومبر کو راولپنڈی میں جلسۂ عام کا اعلان کیا ہوا ہے۔

کراچی میں منگل کے روز بینظیر بھٹو بغیر سیکیورٹی اہلکاروں کے اپنی گاڑی میں ضیا الدین ہسپتال پہنچ گئیں، وہاں زخمی کارکنوں کی عیادت کی اور اپنا چیک اپ کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ اکتوبر سے ان کے پاؤں میں سوجن ہوگئی ہے۔

بینظیر بھٹو نے راولپنڈی بم دھماکے کے حوالے سے کہا کہ انہیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی انٹیلیجنس بیورو پر شک کا اظہار کر چکے ہیں مگر اس شک کو دور کرنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں، ہمیں شک ہے کہ اٹھارہ اکتوبر کو سفید آلٹو کار میں بم دھماکہ ہوا تھا۔‘

پیپلز پارٹی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے انٹلیجنس ادارے ہر دور میں خود ساختہ رہنما پیدا کرتے رہے ہیں۔ پہلے انہیں پروان چڑھاتے ہیں اور کام نکل جانے کے بعد انہیں ماردیا جاتا ہے، جیسے نیک محمد اور غازی عبدالرشید کو بنایا گیا اب مولانا فضل اللہ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ سوات میں جو کچھ بھی رہا ہے وہ جمہوریت کو غیرمستحکم کرنے اور اسے تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

بینظیر بھٹو کے مطابق قومی مفاہمت پر ایوان صدر خاموش ہے، قومی مفاہمتی آرڈیننس صدر نے جاری کیا تھا اور کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی مگر اب مفاہمت نہ چاہنے والے عناصر بیان بازی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بینظیر بھٹو نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٹھارہ اکتوبر سے ایک مشبہ شخص ان کا پیچھا کر رہا ہے۔ ’اس روز ایک شخص درخت پر بیٹھ کر تصاویر بنا رہا تھا، میں نے معلوم کیا کہ یہ کس کی تصویریں بنا رہا ہے اور پولیس اور سیکیورٹی والوں کو اس کی طرف بھیجا تو وہ فرار ہوگیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے دورے پر بھی انہوں نے اسی شکل، قد اور لباس کے آدمی کو دو مرتبہ دیکھا ہے۔

’کارساز‘ تحقیقات
بینظیر’خود کش‘ حملے بھی موٹی فائل میں بند؟
کارساز تحقیقات
حکومت اور پی پی پی کے درمیان ڈیڈلاک
راولپنڈی: حساس علاقے میں خودکش حملہایک اور حملہ
راولپنڈی کے حساس علاقے میں خود کش حملہ
سوات کے ’عسکریت پسند‘’عسکریت پسند‘
سوات: مولانا فضل اللہ کے حامیوں کی چند تصاویر
نیوز ویک کی متنازع اشاعت کا ٹائٹلپاکستان کہتا ہے
نیوز ویک کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔
بینظیر نوڈیرو میںبینظیر نوڈیرو میں
سخت حفاظتی انتظامات میں استقبال
قاتلانہ حملے
پاکستان میں سیاسی حملوں کی تاریخ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد