BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 October, 2007, 18:37 GMT 23:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اندرون سندھ تیسرے روزبھی ہڑتال

غائبانہ نماز جنازہ
سندھ کی اکثر قوم پرست جماعتوں نے کراچی بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کی مغفرت کےلیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔
کراچی میں بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس میں بم دھماکوں کےخلاف اتوار کےروز اندرون سندھ کے تمام شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ اکثر شہروں میں آج تیسرے روز بھی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور ہڑتال کی گئی۔

حیدرآباد کے قریب کوٹری شہر میں مشتعل افراد نے المدینہ چوک پر وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی تصاویر والے سائن بورڈز کو اکھاڑ پھینکا اور تصاویر پر ڈنڈے اور پتھر برسائے۔

پیپلز پارٹی کی کال پر کراچی کے بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی اتوار کے روز حیدرآباد پریس کلب کے سامنے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پی پی پی سے وابستہ اراکین اسمبلی امیر علی شاہ، زاھد بھرگڑی ،پیر امجد شاہ جیلانی اور دوسری کارکنان نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے قبل پی پی حیدرآباد کے ضلعی صدر زاھد بھرگڑی کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی گئی ہے۔

جبکہ بینظیر بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ سمیت دادو، عمر کوٹ، نوابشاہ، ٹھٹہ اور نوشہرو فیروز میں تیسرے روز بھی شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ مشتعل کارکنان نے ہاتھ میں ڈنڈےاور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور چند مقامات پر دکانداروں سے کارکنان کی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

نوابشاہ میں پی پی پی کے چند کارکنان نے احتجاجی مظاہرےکے دوران کالے کوے اپنے کاندھوں پر اٹھائے رکھے تھے۔انہوں نے ارباب رحیم کے خلاف نعرے بازی کی۔

سندھ کی اکثر قوم پرست جماعتوں نے کراچی بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور اپنی جماعتوں کی طرف سے جاں بحق افراد کی مغفرت کےلیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کراچی بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ لاڑکانہ میں اپنے گاؤں میں ادا کی۔

جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی اپیل پر حیدرآباد میں انکے پارٹی دفتر کے سامنے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔انہوں نے ایک تعزیتی اجتماع بھی کیا اور بم دھماکوں کی تفتیش کا مطالبہ کیا۔

عوامی تحریک کے سربراہ اور سندھ میں بینظیر بھٹو کےنقاد رسول بخش پلیجو نے اپنی جماعت کے ایک اجلاس کے بعد سپریم کورٹ سےاٹھارہ اکتوبر کے دھماکوں کا ازخود نوٹِس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رسول بخش پلیجو نےکہا کہ جس طرح عدالتوں نےبارہ مئی کے واقعات کا ازخود نوٹس لیا اسی طرح اٹھارہ اکتوبر کے دھماکوں کا نوٹس لیا جائے۔انہوں نےکہا کہ بم دھماکے اور گولیاں ملک میں آئندہ انتخابات کو غیر شفاف بنانے کی سازش ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں اٹھارہ اکتوبر کو پیپلز پارٹی کےاستقبالیہ جلوس میں بم دھماکوں کے خلاف پی پی پی سربراہ بینظیر بھٹونےاتوار کے روز صرف غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی تھی مگر اندرون سندھ کے اکثر شہروں میں آج تیسرے روز بھی ہڑتال رہی اور احتجاج کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد