نوشہرہ میں خفیہ ادارے کا اہلکار قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ میں حکام کے مطابق خفیہ ادارے کے ایک انسپکٹر کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ تھانہ اکوڑہ خٹک کے ایک اہلکار محمد ناز نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام اکوڑہ خٹک کے بازار میں پیش آیا۔ ان کے مطابق انٹیلجنس بیورو کے انسپکٹر محمد جاوید الحسن عشاء کی نماز پڑھ کر گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے موقع پر ہلاک ہوگئے۔ مقتول کے بھائی محمد انور کے مطابق ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا تنازعہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے بھائی کو کس نے قتل کیا اور کیوں قتل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی چند روز قبل ہی سعودی عرب میں عمرہ ادا کر کے واپس لوٹے تھے۔ قبائلی علاقوں کے بعد اب صوبہ سرحد کے بندوبستی علاقوں میں بھی سرکاری اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور چند ماہ قبل نیم خومختار قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں بھی آئی بی کے ایک انسپکٹر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں درہ آدم خیل: آئی بی انسپکٹر کا قتل07 February, 2007 | پاکستان درّہ آدم خیل میں کشیدگی ختم 10 August, 2007 | پاکستان کراچی میں نیا پولیس نظام15 July, 2007 | پاکستان دیر: سب انسپکٹر سمیت تین ہلاک28 July, 2007 | پاکستان فرنٹیئر کور کے دو اہلکار ہلاک 05 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||