دیر: سب انسپکٹر سمیت تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع دیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں سب انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کو ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی بتایا گیا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمی اہلکار بھی ہسپتال میں چل بسا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ لوئر دیر کے صدرمقام تیمرگرہ سے تقریباً پچیس کلومیٹر مغرب کی طرف لال قلعہ میدان نامی علاقے میں پولیس کے تین اہلکاروں نے سنیچر کی صبح ساڑھے گیارہ بجے بعض مشکوک افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر اعظم خان، سپاہی انور خان کو موقع پر ہلاک جبکہ حوالدار شہزاد گل کو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ لال قلعہ میدان کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے اسیر رہنما مولانا صوفی محمد کا آبائی گاؤں ہے۔ صوبہ سرحد کے مالاکنڈ ڈویژن اور ضلع دیر میں فوج کی تعیناتی کے بعد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔گزشتہ روز بھی ضلع دیر میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئےتھے۔ | اسی بارے میں دیر میں پولیس پر بم حملہ 17 July, 2007 | پاکستان دیر پولیس موبائل پر حملہ10 July, 2007 | پاکستان بنوں پولیس پر حملہ،ایک ہلاک09 July, 2007 | پاکستان سوات: ایک خاندان کے چار ہلاک 15 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||