آئی ایس آئی ملوث نہیں: پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بھارت کے اس بیان کو بے بنیاد کہتے ہوئے رد کر دیا ہے، جس میں بھارت نے حالیہ دنوں میں لدھیانہ، اجمیر اور حیدر آباد کی مکہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکوں میں مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا ۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکام کو بھارت میں ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر ایسے بے بنیاد الزامات لگانے کی عادت پڑ چکی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں ان بھارتی الزامات کی بھی تردید کی گئی ہے کہ پاکستان شدت پسند سکھوں کو منظم کرنے کی کوئی کوشش کر رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے الزامات لگانے کا یہ انتہائی نامناسب وقت ہے ، خاص طور پر اس وقت جب آج سے نئی دہلی میں باہمی اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق دوطرفہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں ۔ اس بیان سے دفتر خارجہ کے بقول ، ماحول پر برا اثر پڑ سکتا ہے ۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائن نے ایک بیان میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر ہندوستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے اور بھارتی ریاست پنجاب میں سکھ شدت پسندی کو فروغ دینے کا الزام لگایا تھا۔ | اسی بارے میں اجمیردھماکہ، تفتیش میں پیش رفت13 October, 2007 | انڈیا لدھیانہ میں بم دھماکہ، چھ ہلاک14 October, 2007 | انڈیا اجمیر شریف میں دھماکہ، دو ہلاک11 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||