BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 August, 2007, 08:35 GMT 13:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

برطانوی پولیس
برطانیہ میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد چار سو چوالیس بتائی جاتی ہے
پاکستان اور برطانیہ نے ایک دوسرے کے سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے اپنے ملک میں سزا کاٹنے کے لیے تبادلے کی اجازت دینے سے متعلق ایک معاہدے پر آج دستخط کیے ہیں۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ قیدیوں کی حوالگی یعنی ایکٹراڈیشن کا معاہدہ نہیں ہے۔ حوالگی کے معاہدے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ابھی جاری ہیں۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ میں جمعہ کو اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکٹری داخلہ سید کمال شاہ جبکہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں ان کے سفیر رابرٹ برنکلے نے دستخط کیئے۔

حکام کے مطابق گزشتہ برس دسمبر تک پاکستان میں سات برطانوی شہری جیل میں تھے جبکہ انگلینڈ اور ویلز میں اس سال فروری تک پاکستانی قیدیوں کی تعداد چار سو چوالیس بتائی جاتی ہے۔

برطانوی جیلوں میں کسی ایک ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی قیدیوں کے اعتبار سے یہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

قیدیوں کے اپنے ملک میں سزا پوری کرنے سے متعلق معاہدے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت دو برس قبل شروع ہوئی تھی۔

اس معاہدے کی رو سے برطانیہ میں قید پاکستانی قیدی اپنی باقی ماندہ سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گے۔ اسی طرح برطانوی قیدی بھی واپس جا سکیں گے۔ تاہم اس واپسی کے لیے قیدی کا راضی ہونا ضروری ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے برطانوی سفیر رابرٹ برنکلے کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے قیدیوں کے لیے ایک مفید سمجھوتہ ہے۔ ’اس سے قیدیوں کو زبان اور دیگر مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد