’فضل الرحمان کے پیچھے چلنے کو تیار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان سے سیاسی تعاون کے لیے تیار ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے منگل کو اپنے چھوٹے بھائی اور وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی۔ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی اس ایک گھنٹے کی ملاقات کو آئندہ صدارتی اور عام انتخابات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی وجاہت حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کے مولانا فضل الرحمان سے پرانے تعلقات ہیں۔ مستقبل میں سیاسی تعاون کی پیشکش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے کہا کہ یہ وہ چوہدری صاحب سے پوچھیں۔ اس پر چوہدری نے کہا کہ وہ نہ صرف مولانا صاحب سے تعاون بلکہ ان کے پیچھے چلنے کو بھی تیار ہیں۔ اس پر مولانا فضل الرحمان سے جب ردعمل جانا چاہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کی وضاحت وہ صدر جنرل پرویز مشرف سے طلب کریں۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب ایک اخباری رپورٹ کے مطابق دینی جماعتوں کا اتحاد صدر کے دوبارے انتخاب کے لیے اپنی حمایت صوبہ سرحد میں ایم ایم اے کی حکومت برقرار رکھنے سے مشروط کر رہا ہے۔ | اسی بارے میں مسلم لیگ کا وردی مخالِف دھڑا19 August, 2007 | پاکستان ’آگ کے بغیر خانۂ خیال دھویں سے نہیں بھرتا‘09 August, 2007 | پاکستان چودھری ہمارے بھائی نہیں: جمالی05 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||