BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 August, 2007, 08:43 GMT 13:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی:بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند

کراچی میں ٹریفک جام
بھاری گاڑیاں اب رات گیارہ بجے کے بعد شہر میں داخل ہو سکیں گی
سپریم کورٹ نے کراچی شہر میں دن کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

کراچی میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور سڑکوں کی مرمت کے کام کی وجہ سے شاہراہ فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت تمام مرکزی شاہراوں پر ٹریفک جام ایک معمول بن گیا ہے اور سپریم کورٹ کے جسٹس نواز عباسی نے گزشتہ ہفتے ان واقعات کا از خود نوٹس لیا تھا۔

کراچی میں سپریم کورٹ میں جمعہ کی صبح جسٹس بھگوان داس اور جسٹس نواز عباسی نے شہر میں جاری ٹریفک کے مسائل کی شکایت کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر عدالت میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک پیش ہوئے تاہم سٹی ناظم مصطفیٰ کمال غیرحاضر رہے ۔

جسٹس بھگوان داس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سٹی ناظم عدالت میں پیش ہونے سے کیوں شرماتے رہے ہیں اور ان کی غیرحاضری توہینِ عدالت کے زمرے میں بھی آ سکتی ہے۔

عدالت نے سٹی ناظم ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ وہ اکیس اگست کو ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کریں۔

عدالت نے دن کے وقت شہر میں بھاری گاڑیوں کی آمد پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا اور ہدایت کی کہ اس قسم کی گاڑیوں کو رات گیارہ بجے کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ بدھ کو سماعت کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک واجد درانی نے عدالت کو بتایا تھا کہ شہر میں کئی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور شہری حکومت کے ادارے پولیس سے تعاون نہیں کرتے اور یہی ٹریفک جام کی وجہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد