BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 August, 2007, 21:02 GMT 02:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سینیٹ: اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

پاکستان سینیٹ (فائل فوٹو)
صدارتی ریفرنس کی تیاری میں شامل کسی فرد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی: لطیف کھوسہ
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف ریفرنس تیار کرنے والی شخصیات کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حکومتی رویے پر احتجاج کے طور پر حزب اختلاف نے سینیٹ کے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

سینیٹ کے انتالیسویں اجلاس کے پہلے دن وقفۂ سوالات کے بعد سینیٹر لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے نکتۂ اعتراض پر کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس عدالت میں جھوٹا ثابت ہو گیا ہے لیکن اس ریفرنس کی تیاری میں شامل کسی فرد کے خلاف حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک کے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس میں سرکاری اہلکاروں نے جھوٹے الزامات لگائے اور اس کے بعد انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہان نے عدالت میں دائر بیان حلفی میں الزامات عائد کیے، عدالتی فیصلے کے بعد وہ بھی جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ لیکن ان میں سے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار ماہ تک عدالتوں میں کوئی کام نہیں ہوا اور پوری قوم ایک اضطراری کیفیت کا شکار رہی لیکن کسی پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک کے دوران کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ صدر جنرل مشرف نے بارہ مئی کے واقعات کی بھی تحقیقات سے انکار کیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی اس بے حسی کے خلاف وہ اور ان کی حلیف جماعتوں کے ارکان ایوان سے احتجاجا ٹوکن واک آؤٹ کر رہے ہیں۔

اس اعلان کے ساتھ ہی حزب اختلاف کے تمام ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔

اسی بارے میں
چیف جسٹس کیس: کب کیا ہوا؟
20 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد