اے پی سی: سیاسی قیادت لندن میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حزب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں کے رہنماء کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں۔ دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد پاکستان مسلم لیگ نواز کے زیر اہتمام ہفتہ اور اتوار کو لندن کے ایک ہوٹل میں ہو رہا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ سینیئر تجزیہ کار، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے ترجمان پرویز رشید کے مطابق ایم ایم اے کے سربراہ قاضی حسین احمد، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان سمیت اپوزیشن جماعتوں کے زیادہ تر رہنماء لندن پہنچ چکے ہیں۔ پرویز رشید کے مطابق قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کی آمد جمعہ کی شام کو متوقع ہے۔ اے پی سی کے منتظمین کے مطابق کانفرنس کا افتتاح سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تقریر سے ہو گا۔ نواز شریف کے خطاب کے بعد قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر ہو گی اور اس کے بعد مقررین کو قومی اسمبلی میں ان کی جماعتوں کی عددی طاقت کی بنیاد پر خطاب کی دعوت دی جائے گی۔ مسلم لیگ نواز کے ترجمان کے مطابق سنیچر کے روز کل جماعتی کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے۔ پہلے سیشن میں میڈیا کو کوریج کی اجازت ہو گی جبکہ بعد دوپہر ہونے والا اجلاس بندکمرے میں ہوگا۔ اتوار کے روز پہلے اجلاس بند کمرے میں اجلاس ہوگا جبکہ بعد دوپہر ہونے والے اختتامی اجلاس میں میڈیا کو کوریج کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس کے منتظمین کے مطابق مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سات رکنی وفد آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک تین رکنی وفد اسفندیار ولی کی قیادت میں لندن آیا ہوا ہے۔ ایم ایم اے میں شامل مذہبی جماعتوں میں سے جماعت اسلامی کے وفد میں قاضی حسین احمد اور لیاقت بلوچ جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا فضل الرحمٰن شامل ہیں۔ آل پارٹی کانفرنس کے دیگر اہم شرکاء میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، سندھی قوم پرست رہنما ڈاکٹر قادر مگسی، ممتاز بھٹو، عابد حسن منٹو اور رسول بخش پلیجو شامل ہیں۔ | اسی بارے میں وکلاء: اے پی سی لندن سے معذرت05 July, 2007 | پاکستان اے پی سی: وکلاء اور سابق جج متوقع25 June, 2007 | پاکستان عدالتی بحران، لندن کانفرنس ملتوی18 March, 2007 | پاکستان آل پارٹیز کانفرنس کی کوششیں 21 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||