عائشہ صدیقہ ٹاکنگ پوائنٹ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ دنوں شائع ہونے والی ایک نئی کتاب ’ملٹری انکارپوریٹڈ: انسائیڈ پاکستانز ملٹری اکانومی‘ جو فوج کے کاروباری مفادات پر ایک وسیع اور گہری نظر ہے، فوجی حلقوں میں خاصی متنازعہ حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام آباد کلب اور شہر کے بڑے ہوٹلوں میں کتاب کی تقریب رونمائی کی اجازت نہ دیئے جانے پر یہ تقریب آخری وقت میں ایک غیر سرکاری تنظیم میں کرنا پڑی۔ تاہم علمی اور ادبی حلقوں میں اسے پذیرائی ملی ہے اور اسے اس موضوع پر ہونے والی پہلی کاوش قرار دیا جارہا ہے جو پاکستان میں چار مرتبہ سول حکومت کو برطرف کرکے اقتدار میں آنے والی فوج کے کئی پس پردہ حقائق کا ایک اچھوتا رخ پیش کرتی ہے۔ اس کتاب کی مصنفہ اور فوجی امور کی تجزیہ کار ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اس مرتبہ پروگرام ٹاکنگ پوائنٹ میں مہمان ہونگی۔ فوج کے ایک سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل مرزا اسلم بیگ کا اس کتاب پر تبصرہ بھی شامل پروگرام ہوگا۔ پروگرام اتوار آٹھ جولائی کو سیربین کے دوسرے حصے میں پیش کیا جائیگا۔ آپ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے سوالات ہمیں اس صفحہ کے بائیں جانب دیے گئے ای میل فارم کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں فوج کبھی اقتدار سے پیچھے ہٹے گی؟ 27 May, 2007 | پاکستان پاکستانی فوج کے کاروباری مفادات 27 May, 2007 | پاکستان فوج کے معاشی مفادات: آخری قسط28 May, 2007 | پاکستان فوج پر کتاب، رونمائی میں تاخیر 31 May, 2007 | پاکستان عائشہ صدیقہ کی کتاب ریلیز ہوگئی31 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||