BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 July, 2007, 14:00 GMT 19:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ میں ناکام حملوں کی مذمت

فائل فوٹو
برطانوی پولیس نے جمعہ کو لندن میں ایک کار میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا تھا
حکومتِ پاکستان نے برطانیہ میں دہشت گردی کے حالیہ ناکام حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ برطانوی حکومت اپنے شہریوں اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے برطانوی باشندوں کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اُٹھائے گی۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اس توقع کا اظہار کیا کہ برطانیہ میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی وجہ سے مقامی آبادی اور وہاں بسنے والے پاکستانیوں کے باہمی روابط پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔

البتہ اُنہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کو برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی حفاظت کی فکر لاحق ہے۔ اُنہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی وجہ سے برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کو نسلی منافرت کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ لندن اور گلاسگو میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں کسی پاکستانی باشندے کے ملوث ہونے کی اطلاع نہیں اور نہ ہی اس سلسلے میں حکومتِ برطانیہ نے پاکستان سے کوئی رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں سے پہلے سات جولائی دو ہزار پانچ میں لندن بم دھماکوں اور پچھلے سال لندن ہیتھرو ائرپورٹ سے امریکہ جانے والے چند طیاروں کو فضا میں بم سے اُڑانے کی سازش میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کا نام آیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد