BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 June, 2007, 09:11 GMT 14:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پتوکی میں والہانہ استقبال

قافلے نے لاہور سے پتوکی کا تقریباً اسُی کلومیٹر کاسفر پانچ گھنٹے میں طے کیا
چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری ملتان میں وکلاء کنونشن سے خطاب کے لیے لاہور سے براستہ سڑک ملتان جاتے ہوئے پتوکی پہنچے تو ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔


چیف جسٹس کے قافلے نے لاہور سے پتوکی کا تقریباً اسُی کلومیٹر کاسفر پانچ گھنٹے میں طے کیا۔ پتوکی پہنچنے پر سینکڑوں وکلاء اور ہزاروں شہریوں نے چیف جسٹس کے قافلے کا خیر مقدم کیا۔

اگرچہ چیف جسٹس کا پتوکی میں قیام یا خطاب کا پروگرام نہیں تھا لیکن استقبالی ہجوم میں شامل وکلاء بضد تھے کہ وہ سڑک کنارے بنائے گئے پنڈال میں آئیں۔ اس موقع پر وکلاء ان کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور اصرار کیا کہ چیف جسٹس کی گاڑی پنڈال کی جانب موڑی جائے۔ چیف جسٹس کی گاڑی پنڈال کے اندر لیجائی گئی لیکن ہجوم کی وجہ سے وہ گاڑی سے باہر نہیں نکل سکے اور خاصی دیر کی جد و جہد کے بعد قافلے نے دوبارہ ملتان کا رخ کیا۔

پتوکی میں سیاسی جماعتوں کے رہنما یا کارکنوں کی تعداد قدرے کم تھی جبکہ عام شہری ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔

پروگرام کے مطابق ملتان کے راستے چیف جسٹس نے ساہیوال میں بھی قیام کرنا ہے۔

اس سے قبل چیف جسٹس جمعہ کی شب ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے جہاں ان کا سینکڑوں وکلاء سمیت سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کے قافلے میں وکلاء کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ ان کی گاڑی اس بار پاکستان بارکونسل کے رکن کاظم خان چلا رہے ہیں جبکہ ان کے وکیل اعتزاز احسن بذریعہ جہاز ملتان پہنچیں گے۔

اوکاڑہ میں اپوزیشن کے کیمپ اور پوسٹرز
لاہور سے نامہ نگار علی سلمان نے بتایا کہ اوکاڑہ میں اپوزیشن کے کارکنوں نے وہ کیمپ بحال کرلیے جو پولیس نے اکھاڑ دیے تھے۔

 اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس کے پہنچنے سے کچھ دیر پہلے کارکنوں نے اپنے کیمپ بھی دوبارہ لگالیے اور شہر کو بھی دوبارہ سیاسی پوسٹروں اور بینروں سے بھر دیا ہے۔ شہر میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ نواز کے جھنڈے بڑی تعداد میں نظر آرہے ہیں۔
چیف جسٹس کی آمد سے پہلے پولیس نے اوکاڑہ کی بے نظیر روڈ پر لگے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے دوالگ الگ کیمپ اکھاڑ لیے تھے اور شہر کے مختلف علاقوں سے سیاسی جاعتوں کے بینر اور پوسٹر اتار دیے تھے۔

اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس کے پہنچنے سے کچھ دیر پہلے کارکنوں نے اپنے کیمپ بھی دوبارہ لگالیے اور شہر کو بھی دوبارہ سیاسی پوسٹروں اور بینروں سے بھر دیا ہے۔ شہر میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ نواز کے جھنڈے بڑی تعداد میں نظر آرہے ہیں۔

ادھر چیف جسٹس کی آمد سے پہلے چلنے والی تیز آندھی اور بارش نے اوکاڑہ ضلعی کچہری میں پنڈال الٹ دیا ،خیمے گر گئے۔ منتظمین نے خیمے دوبارہ نہیں لگائے کیونکہ بارش کے باعث گرمی ختم ہوگئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ملتان میں تیاریاں
ملتان سے جمشید بلوچ کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے جس کے دعوت نامے پنجاب کی تمام ایک سو نو ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنوں کو ارسال کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس کی ملتان آمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سنہ انیس سو اکاسی میں تشکیل پانے والی ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر یہ کسی بھی چیف جسٹس آف پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔

چیف جسٹس کو لائرز کنونشن میں مدعو کیا گیا ہے جس کے لئے دعوت نامے پورے پنجاب کی ایک سو نو ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو ارسال کیے گئے ہیں۔ ان میں ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اور سول کورٹس کے جج صاحبان بھی شامل ہیں۔

مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے پروگرام تشکیل دے رکھے ہیں

لیکن دوسری طرف نو مارچ کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ملک کے مختلف حصوں میں جو دورے کیے ہیں یا جن تقریبات میں شرکت کی ہے ان میں پشاور، لاہور، سکھر اور حیدرآباد میں تو ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان شریک ہوئے لیکن ایبٹ آباد اور فیصل آباد میں جج صاحبان کی حاضری نظر نہیں آئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ ملتان میں ہونے والے لائرز کنونشن میں چیف جسٹس کی آمد پر جج صاحبان کی شرکت کی روایت کا کیا ہوتا ہے۔

ملتان ایک اہم شہر ہے اور وکلاء کی طرف سے چیف جسٹس کی بحالی کی جو تحریک جاری ہے اس میں وکلاء اور سیاسی حلقے دونوں اس دورے کو اہمیت دے رہے ہیں۔

راستے میں ساہیوال میں ان کا کچھ دیر کا قیام بھی شیڈول کا حصہ ہے جس میں وہ ان وکلاء کی عیادت بھی کریں گے جو ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس تشدد سے زخمی ہو گئے تھے۔

گاڑیوں کا جلوس
 ملتان بار کی استقبالیہ کمیٹی کے اراکین ڈیڑھ سوگاڑیوں کے جلوس کے ساتھ وکلاء چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا استقبال ملتان کے نواحی علاقہ پل رانگو پر کریں گے اور پھر انہیں جلوس کی صورت میں ہائیکورٹ ملتان بینچ لایا جائے گا، جہاں ایک بڑا پنڈال قائم کیا گیا ہے

ملتان میں چیف جسٹس کے استقبال کے لئے ملتان ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کی انتظامیہ نے جو پروگرام ترتیب دیے ہیں، ان کے مطابق ملتان بار کی استقبالیہ کمیٹی کے اراکین ڈیڑھ سوگاڑیوں کے جلوس کے ساتھ وکلاء چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا استقبال ملتان کے نواحی علاقہ پل رانگو پر کریں گے اور پھر انہیں جلوس کی صورت میں ہائیکورٹ ملتان بینچ لایا جائے گا، جہاں ایک بڑا پنڈال قائم کیا گیا ہے۔

ملتان بار کے سیکرٹری رانا نوید کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بینچ کی عمارت کے لان میں قائم پنڈال میں ساڑھے پانچ ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بار ایسوسی ایشن کے لان اور پارکنگ پر بھی شرکاء کے بیٹھنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، جبکہ وکلاء اور لوگوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ایس پی چوک سے کے ایف سی چوک اور کھوسہ چیمبر سے کے ایف سی چوک تک سڑک ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔

ملتان میں حکومت مخالف سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز، ایم ایم اے، تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں اور ان کے مقامی کارکن اور قائدین کی طرف سے بھی چیف جسٹس کا پرجوش استقبال کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور این جی اوز کی طرف سے عوام کو چیف جسٹس کے استقبال کے لئے مدعو کرنے اور رائے عامہ ہموار کرنےکے لئے کئی دن پہلے سے شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

یہ دورہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے لئے بھی ایک امتحان ہے۔ چیف جسٹس کے حال ہی میں مختلف شہروں میں ہونے والے دوروں میں لوگوں کی شرکت ، جلوسوں اور تقریب کی طوالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اپنا لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری ملتان میں ہونے والے لائرز کنونشن میں کس موضوع پر گفتگو یا خطاب کریں گے، اس کا اعلان چیف جسٹس کے وکلاء اور ملتان بار کے عہدیداروں، دونوں کی طرف سے نہیں کیا گیا۔ صدر بار حبیب اللہ شاکر کے مطابق ’چیف جسٹس ملتان میں اپنے خطاب سے پہلے خود ہی بتائیں گے کہ انہوں نے کس موضوع پر بات کرنی ہے۔‘

چیف جسٹسوکلاء میں جوش
چیف جسٹس کا دورۂ فیصل آباد، تصاویر میں
جسٹس افتخارجسٹس کا قافلہ
جسٹس افتخار کا اسلام آباد تا لاہور سفر
پولیس(فائل فوٹو)گرفتاریاں
’جسٹس‘ کی ریلی: تصویروں میں
جسٹس افتخار’جسٹس کیس‘
سپریم کورٹ سے جی ٹی روڈ کا سفر تاریخوں میں
چیف جسٹس افتخار چودھریعدالت میں کیا ہوا؟
’ملزم جیسی پیشی ہیرو جیسا استقبال‘
عام آدمی کا جج
چیف جسٹس افتخار اور چھوٹے مسائل کا حل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد