رچرڈ باؤچر کوئٹہ کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایک سکول کا دورہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ رچرڈ باؤچر بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین سے ملاقات کے بعد چمن کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ چمن میں وہ پاک افغان سرحد کا معائنہ کریں گے۔ ان کے دورے کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔گورنر ہاؤس اور چھاؤنی کے درمیان قائم سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ امریکہ نے پاکستان کو پاک افغان سرحد کی حفاظت کے لیے چار سال پہلے تہتر ملین ڈالر کی امداد دی تھی۔ اس امداد میں گاڑیاں اور مواصلات کے نظام کے آلات بھی شامل تھے۔ یہ امداد سرحد پر منشیات کی روک تھام اور ناپسندیدہ افراد کی نقل و حرکت روکنے کے لیے دی گئی تھی۔ ادھر اطلاعات کے مطابق افغان حکام نے پاکستان کی طرف سے آنے والی ہر قسم کی گاڑیوں کے افغانستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چمن سے مقامی صحافی اسلم اچکزئی نے بتایا کہ سرحد پر پیدل آمدو رفت کا سلسلہ جاری ہے لیکن گاڑیاں نہیں جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں باؤچرکی سیاسی و غیرسیاسی ملاقاتیں13 June, 2007 | پاکستان باؤچر پاکستان کے’انتخابی مشن‘ پر13 June, 2007 | پاکستان ’رچرڈ باؤچر کا بیان مداخلت نہیں‘19 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||