’لال مسجد پر حملہ ہوا تو اعلانِ جنگ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں طالبان کمانڈر حاجی عمر نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسلام آباد میں واقع مساجد اور دینی مدارس کے خلاف حکومتی کارروائی بند نہیں کی گئی تو وہ حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ کردیں گے۔ حاجی عمر نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حاجی عمر کے مطابق’حکومت نے ایک طرف ملک میں فحاشی اور عریانی کے اڈوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف مدارس اور مساجد کو منہدم کیا جا رہا ہے جسے کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقے میں سرگرم طالب کمانڈر نے پہلی بار حکومت اور لال مسجد کی انتظامیہ کے درمیان جاری کشیدگی کے سلسلے میں لال مسجد کی انتظامیہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کا ملک کے تمام، خصوصاً صوبہ سرحد کے مدارس سے رابطہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مدارس نے اعلان کیا ہے کہ مسجد پر حملہ ان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں کوہستان، دیر اور بنوں جیسے علاقوں کے ان لوگوں کے بچے یہاں پڑھتے ہیں جو مسلح ہیں اور ان لوگوں واضح اعلان کیا ہے کہ وہ مسجد اور مدرسے پر حملے کو خود پر حملہ تصور ہوگا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں سات مساجد کی انہدام کے بعد حکومت اور لال مسجد کی انتظامیہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے جواب میں جامعہ حفصہ کی نقاب پوش ڈنڈا بردار طالبات نے بچوں کی لائبریر ی پر قبضہ کر لیا تھا جو بدستور قائم ہے۔ لال مسجد کی انتظامیہ نے شریعت کورٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا اور اس دوران پولیس کے کئی اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا گیا جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’لال مسجد پر حملہ ہوا تو ردعمل وزیرستان سے‘27 May, 2007 | پاکستان عدالتی بحران کمبل، لال مسجد خفیہ ہاتھ27 May, 2007 | پاکستان ’پولیس اہلکاروں کو رہائی مل گئی‘24 May, 2007 | پاکستان لال مسجد کشیدگی کا ایک دور21 May, 2007 | پاکستان سڑک پر قبضہ، پانچ میں سے تین رہا21 May, 2007 | پاکستان بڑے بھائی نہیں مانتے:غازی21 May, 2007 | پاکستان لال مسجد: پولیس اہلکار یرغمال18 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||