’ کشمیر کا حل، چین کا اہم کردار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات سے جہاں کشمیریوں کو کچھ ریلیف ملا ہے وہاں دونوں ممالک میں ماحول بھی بہتر ہوا ہے۔ جمعرات کو پارلیمان کی کشمیر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِخارجہ نےمسئلہ کشمیر حل کرنے میں امریکہ سمیت مختلف ممالک کی دلچسپی اور کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ چین بھی اس معاملے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے متعلق کسی بھی فیصلے کے بارے میں پارلیمان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا ایسا حل چاہتا ہے جو کشمیریوں کے لیے قابلِ قبول ہو کیونکہ یہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کو غیر فوجی علاقہ بنانے، سیلف گورننس اور مشترکہ انتظام کے نکات پر اپنے اختلافات کو کم سے کم کر رہے ہیں تاکہ بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکے۔ حکمران مسلم لیگ کے رہنما حامد ناصر چٹھہ کی سربراہی میں قائم کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں حزب مخالف کے سرکردہ رہنما مخدوم امین فہیم، لیاقت بلوچ اور اسحٰق ڈار بھی شریک ہوئے۔ | اسی بارے میں پاک بھارت مذاکرات کا چوتھا دور13 March, 2007 | پاکستان کھیل اور ہیلی کاپٹر سروس پر بات14 March, 2007 | پاکستان ’ کشمیر کے حل کا عمل جلد شروع ‘02 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||