اسلام آباد: جی ایس ٹی کیخلاف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افراد نے آئی ٹی انڈسٹری پر لگنے والے جنرل سیلز ٹیکس ’جی ایس ٹی‘ کے خلاف منگل کو سینٹرل بورڈ آف ریونیو ’سی بی آر‘ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔ اس مظاہرے کا اہتمام انٹر نیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان، کمپیوٹر سوسائٹی آف پاکستان اور پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن نے مل کر کیا تھا۔ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز ایسوسی ایشن کے وہاج سراج کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ پوری آئی ٹی انڈسٹری کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال حکومت کی جانب سے کمپیوٹر اور نیٹ ورکنگ سامان پر جی ایس ٹی لگایا گیا تھا جس کی وجہ پاکستان میں کمپیوٹر، انٹر نیٹ، سافٹ وئیر ہاوسسز، کال سینٹرز اور آئی ٹی کی صنعت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کئی بار حکومت کی توجہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد آئی ٹی کو ہونے والے نقصان کی طرف دلائی لیکن کوئی مثبت جواب نہیں آیا اور اس وقت سی بی آر کے سامنے مظاہرے کا مقصد آئندہ آنے والے بجٹ سے پہلے حکومت کو یہ بار آور کرانا ہے کہ اگر اس ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو بچانا ہے تو اُس کے لیے اس انڈسٹری سے جی ایس ٹی کو ہٹانا ہو گا۔ آئی ٹی انڈسٹری سے منسلک مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس صنعت کا سب سے زیادہ استعمال تعلیم اور ریسرچ میں ہے اور کمپیوٹر صرف تفریحی کی چیز نہیں ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں علم کو فروغ دینے کے لیے آئی ٹی کی صنعت پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو قائم ہوئے ابھی صرف پندرہ سال ہوئے ہیں اور حکومت نے اس انڈسٹری پر پندرہ فیصد جی ایس ٹی لگا دیا ہے۔
ارشد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ حکومت اس انڈسٹری سے ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے اسی لیے ٹیکس لگایا گیا ہے لیکن اس صنعت سے حاصل ہونے والا ٹیکس بھی کچھ زیادہ نہیں کیونکہ یہ صنعت ابھی بہت چھوٹی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کی صنعت میں اضافے کی بجائے سترہ فیصد کمی آئی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ’سی بی آر‘ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ انہوں نے پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جن میں سے ایک پر درج تھا:’کمپیوٹر پر لگنے والے ٹیکس سے جو رقم حاصل ہوتی ہے وہ پرائم منسٹر ہاؤس کے بجٹ سے انتہائی کم ہے‘۔ |
اسی بارے میں پاکستان، آئی ٹی اور معجزے 22 August, 2003 | صفحۂ اول آئی ٹی کے شعبے میں تعاون16 December, 2004 | پاکستان آئی ٹی ماہرین کی کمی کا خدشہ06 January, 2006 | نیٹ سائنس آئی ٹی انڈسٹری پرگول میز کانفرنس19 May, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||