BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 May, 2007, 06:41 GMT 11:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طورخم: تیل کے ٹینکرز پر حملے

طورخم
پیر صبح چار بجے طورخم کے مقام باشامینہ میں واقغ ایک چھوٹی پہاڑی سے دو میزائل فائر کیے گئے
اطلاعات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر دو میزائل حملوں میں افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے لیے تیل کی ترسیل کرنے والی دس گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے جبکہ تین میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے پولٹیکل حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کی علی الصبح چار بجے پاکستانی علاقے طورخم کے مقام باشامینہ میں واقغ ایک چھوٹی پہاڑی سے دو میزائلوں کو فائر کیا گیا ہے جس میں وہاں کھڑے دس آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور آگ پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام کے بقول حملوں کے فوراً بعد پشاور سے میزائل ڈسپوزل سکوائڈ کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے وہاں پر نصب تین میزائلوں کو ناکارہ بنادیا۔ان کے مطابق روسی ساخت کے ان میزائلوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعےسے چلایا گیا تھا۔ حملوں کے بعد طورخم بارڈ کو بند نہیں کیا گیا ہے اور گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

پولٹیکل انتظامیہ نے تاحال اس سلسلے میں کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے طورخم بارڈر کے راستےافغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے لیے تیل کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو ماضی میں بھی بارہا پر اسرار دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن آئل ٹینکرز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنائے جانا اپنی نوعیت کا یہ شاید پہلا واقعہ ہے۔

طورخم پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک اہم تجارتی راستہ ہے اور پاکستان سے روزانہ درجنوں گاڑیاں افغانستان میں مقیم اتحادی افواج کے لیے روزمرہ اشیاء کے علاوہ تیل کی ترسیل کرتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد