BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
توہین عدالت کی درخواست

پرویز الہی پر چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال
لاہور ہائی کورٹ وزیراعلی پنجاب اور وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کیے جانے کی ایک درخواست کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس درخواست میں کہاگیا ہے کہ ان دونوں حکومتی شخصیات نے بارہ مئی کے جلسے کےدوران چیف جسٹس افتخار چودھری کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے تھے۔

توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بارہ مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان کو سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب سے روکنے کی خوشی منانے کے لیے حکومت نے اسلام آباد میں ریلی منعقد کی اور اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ’آقا‘ صدر پاکستان کے لیے استقبالیہ جملے ادا کرتے ہوئے چیف جسٹس کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کی۔

درخواست دہندہ نے کہا ہے کہ ان دونوں حکومتی شخصیات نے اپنی تقریر کے دوران کراچی کی ہلاکتوں کی ذمہ داری چیف جسٹس پر ڈالنے کی کوشش کی اور اس کے لیے انہوں نے ہزلارڈشپ مسٹر افتخار محمد چودھری کے لیے لفظ ’وہ شخص‘ استعمال کیا۔

امتیاز کیفی نے کہا کہ اس موقع پر انہوں نے اپنے ’آقا‘ کو خوش کرنے کے لیے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں کہا کہ چیف جسٹس سیاسی جماعتوں کا حصہ بن گئے ہیں اور ان کے عہدے کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ باتیں عدالت، وکلاء برادری اور خود درخواست دہندہ کی توہین سے کم نہیں ہیں۔

پرویز الہی پر الزام
 توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بارہ مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان کو سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب سے روکنے کی خوشی منانے کے لیے حکومت نے اسلام آباد میں ریلی منعقد کی اور اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ’آقا‘ صدر پاکستان کے لیے استقبالیہ جملے ادا کرتے ہوئے چیف جسٹس کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کی۔
امتیاز کیفی معزول وزیراعظم میاں نواز شریف کےدورمیں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور بارہ اکتوبر سنہ 1999 کے فوجی ایکشن کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف ملک کی سیاسی جماعتیں چیف جٹس کے لیے عزت و تکریم کا مظاہرہ کر رہی ہیں بلکہ پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، ادارے کی بقا اور چیف جسٹس کی عزت وقار کی خاطر کئی وکلاء کی طرح وہ ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی عزت کی خاطر وکلاء اپنا خون بہانے کو تیار ہیں۔

درخواست دہندہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان کے تبصرے کسی کو خوش کرنے اور سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے کیے گئے ہوں لیکن اس طرح انہوں نے ہمارے ادارے کے عزت و وقار پر حرف لانے کی کوشش کی جس کے لیے وہ سزا کے ذمہ وار ہوسکتے ہیں۔

امتیاز کیفی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلی اور وزیر ریلوے کے خطاب کی فوٹیج عدالت میں طلب کی جاسکتی ہے جو اے آر وائی،جیو،آج ٹی وی کی طرح تمام (مقامی) چینلز پر نشر کی گئی۔

توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف جب یہ الفاظ استعمال کیے جارہے تھے تو وزیراعظم شوکت عزیز بھی سٹیج پر موجود تھے لیکن انہوں نے اپنے خطاب میں اس کی کوئی مذمت نہیں کی جس کا مطلب ہے کہ وہ بھی اس نازیبا گفتگو کا ایک حصہ ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اور عدالت عظمیٰ اس پر رائے زنی کرنے کے قواعد طے کر چکی ہے۔

درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ اس کا فیصلہ ہونے تک وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ان کےعہدوں پر کام کرنے سے روکا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ مقامی وکیل امیتاز کیفی کی اس درخواست پر رجسٹرار کی جانب سے چند فنی اعتراضات لگادیے گئے ہیں۔ ان اعتراضات پر جمعرات کو جسٹس مزمل خان کی عدالت میں بحث ہوگی۔

پشتون علاقہ اور پتلون
پتھر دکھائے گئے تو ہیلی کاپٹر چلا گیا
رینجرزکراچی اور رینجرز
سڑکوں پر تشدد کے وقت رینجرز کہاں تھے؟
دو ہاتھیوں کی لڑائی
چیف جسٹس کی آمد پر عسکری طاقت کا مظاہرہ
رینجرز ہڑتال اور احتجاج
کراچی تشدد کے خلاف ہڑتال، رینجرز کا گشت
ایم کیو ایم یہ حکم کس کا تھا
کراچی پولیس پلان کس نے منظور کیا
’حکومت کی ناکامی‘
’مجرموں کا نہ پکڑا جانا حکومتی ناکامی کا ثبوت‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد