کوہستان میں دھماکہ، دو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے زلزلہ سے متاثرہ ضلع کوہستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری ادارے کے دفتر میں دھماکہ ہوا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کوہستان پولیس تھانے کےایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ سنیچر کو علی الصبح تحصیل کمیلا میں قائم سرکاری ادارے بارانی ایریا ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے دفتر میں ہوا جس سے دو افراد حضرت اللہ اور جنت دار زخمی ہوگئے۔ زحمی ہونے والے دونوں افراد چوکیدار کے مہمان بتائے جاتے ہیں۔ پولیس اہلکار کے مطابق دھماکے میں دفتر کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے ایک ماہ قبل بھی ضلع کوہستان کے علاقے داسو میں بارانی ایریا ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے دفتر میں دھماکہ ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ بارانی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے۔ صوبہ سرحد اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹھ اکتو بر کے تباہ کن زلزلے کے بعد ملکی اور غیرملکی این جی اوز بڑی تعداد میں وہاں مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ زلزلہ زدہ علاقے بٹگرام میں بھی ملکی اور غیرملکی امدادی اداروں کے دفاتر اور رہائشی کمپاونڈ میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں۔ ان علاقوں میں مقامی علماء این جی اوز کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں امداد کی بندش، ماحولیاتی خطرہ16 November, 2004 | پاکستان نظروں سے اوجھل متاثرین11 October, 2005 | پاکستان بھوک اور تعفن میں مدد کا انتظار12 October, 2005 | پاکستان کوہستان، نواح میں سینکڑوں ہلاک12 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||