لاہور: جمعیت طلبہ کے خلاف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ نے شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام موسیقی کی ایک تقریب پرحملہ کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن پولیس کے مطابق اس کی ایف آئی آر مہر بند کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب شعبہ فارمیسی کی طالبات نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ جمعات اسلامی سے وابستہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں سے شدید خوف زدہ ہیں۔ سنیچر کی شب اسلامی جعیت طلبہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام ہو رہی موسیقی کی ایک تقریب پر حملہ کردیا تھا اور توڑ پھوڑ کرکے محفل کو درہم برہم کر دیا تھا۔ تاہم پولیس کی مداخلت پر موسیقی کی تقریب منعقد جاری رہی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو پرانی انارکلی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ منگل کو ایک اخباری کانفرنس میں پنجاب یونیوسٹی شعبہ فارمیسی کے قائم مقام پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے الزام لگایا کہ گزشتہ سنیچر کو ساٹھ سے زیادہ طلباء نے اساتذہ اور طالبات کے ساتھ نامناسب زبان استعمال کی، ایک لیکچرار ذیشان دانش اور عملے کے چند دوسرے ارکان کو مارا اور تقریب میں شریک طلباء و طالبات پر بوتلیں اور پتھر مارکر انہیں زخمی کیا۔
تقریب میں دو ہزار سے زیادہ طالب علم شریک تھے۔ پرنسپل کے مطابق ان حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ کرکے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زیادہ کی کراکری کا نقصان کیا اور ٹی وی سیٹ، ملٹی میڈیا، کمپیوٹر اور ساؤنڈ سسٹم وغیرہ بھی توڑ دیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محفل موسیقی میں گلوکار ابرار الحق کو بطور مہمان بلایا گیا تھا اور انہیں ایک حمد بھی پڑھنا تھی۔ قائم مقام پرنسپل نے کہا کہ ہم پرامن ماحول میں بہتر انداز میں تعلیم دینا چاہتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کی پریس کانفرنس میں موجود فارمیسی کی طالبات نے بتایا کہ یونیورسٹی میں پڑھنے والی لڑکیوں کو ہوسٹلز میں اپنی سالگرہ کی تقریبات منانے اور موسیقی سننے میں جمعیت کی مداخلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جمعیت کے خواتین ونگ کی رکن طالبات انہیں ایسا کرنے سی نہ صرف روکتی ہیں بلکہ ان کو ڈراتی دھمکاتی بھی ہیں۔ طالبات نے کہا کہ وہ اسی خوف کی وجہ سےانتظامیہ کو شکایت نہیں کرتیں کہ بعد میں انہیں ہراساں کیا جائے گا۔ بعد میں فارمیسی کی طالبات نے جمعیت کے رویے کے خلاف سڑک پر ایک مظاہرہ بھی کیا جس میں انہوں نے پوسٹرز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں موسیقی کی کلاسز، احتجاج11 October, 2006 | پاکستان پولیس اور طلباء میں جھڑپ25 November, 2005 | پاکستان پنجاب یونیورسٹی، تحقیقات کا حکم11 April, 2007 | پاکستان یونیورسٹی اساتذہ ہڑتال کریں گے16 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||