ازبک جنگجؤں کے خلاف اعلان جہاد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان میں ازبک جنگجو سردار قاری طاہر یلدیشف کے خلاف مقامی قبائل کے سربراہ مولوی نذیر کے حامیوں کی جانب سے پمفلٹ تقسیم کیئے گئے ہیں جس میں ان کے خلاف اعلان جہاد کیا گیا ہے۔ پمفلٹ جو منگل کو جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں مقامی قبائل کے سربراہ مولوی نذیر کے حامیوں کی جانب سے تقسیم کیا گیا، اردو زبان میں ہے۔ پمفلٹ سادہ کاغذ پر ٹائپ ہے جس کے آخر میں ’مجاہدین اہل حق‘ جنوبی وزیرستان کے الفاظ تحریر کئے گئے ہیں۔ پمفلٹ میں کئی جگہوں پر ذیلی سرخیاں دی گئی ہیں جس میں وزیرستان میں ہونے والے مختلف واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ پمفلٹ میں ازبک جنگجوؤں کے سربراہ قاری طاہر یلدیشف کے خلاف الزامات کی ایک لمبی فہرست دی گئی ہے جس میں ان کو ’واجب القتل اور ظالم‘ قرار دیاگیا ہے۔ ان پرالزام لگایا گیا ہے کہ ازبک کمانڈر اور اس کے جماعت کے لوگوں نےگزشتہ چار سالوں کے دوران وانا اور اس کے اطراف میں دو سو بے گناہ لوگوں کو بغیر کسی شرعی ثبوت اور دلیل کے مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔ پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مجاہدین‘ نےان حقائق کی روشنی میں قاری طاہر اور ان کے ساتھیوں کے سامنے کچھ شرائط رکھی ہیں کہ وہ یا تو علاقہ چھوڑ دیں، جس میں ان کی بھرپور مدد کی جائے گی یا اپنے تمام ترمبینہ جرائم مان کر اسلامی شرعی عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں اور عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ان کو منظور ہوگا۔ تاہم پمفلٹ کے مطابق غیر ملکیوں نے ان میں کسی بھی شرط کو مانے سے انکار کیا جس کے بعد ان کے خلاف علاقے میں ’جہاد‘ کا اعلان کیا گیا۔ پمفلٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو ظالم کاساتھ چھوڑ دے گا وہ ہمارا بھائی ہو گا اور اس کے جان و مال اور عزت کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں وانا: جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک01 April, 2007 | پاکستان جنوبی وزیستان: تین ہلاک تین اغواء01 April, 2007 | پاکستان غیر ملکیوں کے خلاف لشکر تیار03 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||