چیف جسٹس کی معطلی پر احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار چوہدری کی معطلی کے بعد بلوچستان میں آج وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے اور ریلی نکالی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے نائب صدر علی احمد کرد نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی معطلی کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور اس حوالے سے بلوچستان میں آج وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل کے لیے فیصلہ مرکزی سطح پر وکلاء تنظیمیں کریں گی۔ اس دوران آج صبح کوئٹہ میں وکیلوں نے کچہری سے ریلی نکالی ہے اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ہے ۔ وکیل موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر تے رہے۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ پہلے بلوچستانی ہیں جو پاکستان کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ افتخار چوہدری کی معطلی کے فیصلے کے خلاف بلوچستان میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے صدارتی ریفرنس کو غیر آئینی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں بلوچستانی ہونے کی سزا دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں افسوسناک فیصلہ: سابق وزیر قانون09 March, 2007 | پاکستان یہ اہم مقدمات کاسال تھا:منیرملک09 March, 2007 | پاکستان احساس تحفظ ضروری ہے: افتخار11 February, 2007 | پاکستان کرپشن اور عدلیہ15 August, 2006 | پاکستان ’ کوئی بڑا کام ہونے والا ہے‘ 27 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||