BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: ایک اور میزائیل تجربہ
حتف(فائل فوٹو)
حتف دو میزائل دو سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے
پاکستان نے کہا ہے اس نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائیل ابدالی کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربے سے تمام متوقع نتائج حاصل کرلیے گئے ہیں۔ ’تجربے کا مقصد میزائیل کی متوقع تکنیکی صلاحیت کو پرکھنا تھا اور یہ کامیابی سے کر لیا گیا ہے۔‘

ابدالی جو کہ دو سو کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرسکتا ہے جوہری اور روایتی دونوں ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکتا ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی پاکستان نے جوہری صلاحیت کے حامل زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’حتف چار‘ کا بھی تجربہ کیا تھا جو ابدالی سے کہیں زیادہ (دو ہزار کلومیٹر تک) اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوجی بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ’حتف دو- ابدالی‘ میزائیل کا تجربہ کس مقام پر کیا گیا ہے۔اس سے قبل حتف دو کا آخری تجربہ فروری دو ہزار چھ میں کیا گیا تھا۔

پاکستان کے ’حتف‘ نامی میزائیلوں کے سلسلے کا نام تاریخ اسلام کی ایک مشہور تلوار کے نام سے موسوم ہے۔

پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک بھارت دونوں گاہے بگاہے میزائیلوں کے تجربے کرتے رہتے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو ان تجربات کی پیشگی اطلاع دینے پر بھی متفق ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے حال ہی میں اپنے انڈین ہم منصب سے دلی میں ملاقات کی تھی جہاں دونوں نے حادثاتی طور پر جوہری جنگ چھڑ جانے کےامکانات کو کم کرنے کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

پروگرام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور مارچ کے وسط میں ہوگا جس کا مقصد کشمیر سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کرنا ہے۔

اسی بارے میں
حتف پانچ میزائیل کا تجربہ
12 October, 2004 | پاکستان
جوہری مذاکرات، پیش رفت نہیں
15 December, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد