چیچہ وطنی دھماکے میں تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان کے قریب واقع شہر چیچہ وطنی میں سنیچر کی صبح بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن کے بارے میں پولیس کا دعوٰی ہے کہ وہ دہشتگرد تھے۔ ملتان رینج کے ریجنل پولیس افسر مرزا محمد علی نے کہا ہے کہ یہ واقعہ صبح کے تقریباً ساڑھے چھ بجے منڈی مویشیاں کے قریب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تین افراد سائیکل پر دھماکہ خیز مواد لے جارہے تھے کہ ان کی سائیکل سڑک پر کسی چیز سے ٹکرا گئی اور بم پھٹ گئے جس سے دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والا تیسرا شخص ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے ایک شخص کے پورے جسم کے پرخچے اڑ گئے، دوسرے شخص کا سر الگ ہوگیا جبکہ تیسرے کی ٹانگیں اڑ گئی تھیں۔ مرزا محمد علی نے کہا کہ شبہ ہے کہ یہ تینوں افراد دس دن پہلے قتل ہونے والے مقامی پولیس افسر رانا سعید کی رسم قل میں شریک افراد کو نشانہ بنانے جارہے تھے۔ مقتول پولیس افسر کی نعش ایک ہفتہ بعد نہر سے ملی تھی۔ ریجنل پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کا تعلق ایک کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے تاہم انہوں نے اس تنظیم کا نام نہیں بتایا۔ پولیس افسر نے کہا کہ مرنے والا ایک شخص مقامی مدرسے کا طالب علم تھا۔ چیچہ وطنی کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس چودھری بشیر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت منڈی مویشیاں میں جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے آنے والے افراد کا خاصا ہجوم تھا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ بم دھماکے میں پندرہ ہلاک17 February, 2007 | پاکستان پشاور: ریڈ کراس کے دفتر میں دھماکہ10 February, 2007 | پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھماکہ، حملہ آور ہلاک06 February, 2007 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، ایک ہلاک03 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||