ٹل میں دھماکہ، ایک فوجی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوب مغربی شہر ٹل میں مرکزی ٹل پارہ چنار شاہراہ پر بم دھماکے میں ایک فوجی سپاہی زخمی ہوا ہے۔ دھماکہ شاہراہ پر فوجی قافلہ گزرنے کے بعد ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر ٹل پارہ چنار روڈ پر تورغر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تین گاڑیوں پر مشتمل ایک فوجی قافلہ پارہ چنار سے ٹل جارہا تھا۔ ٹل پولیس کے ایس ایچ او حسین بادشاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ فوجی قافلہ گزرنے کے بعد ہوا جس سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جبکہ واقعہ میں گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بظاہر فوجی قافلہ تھا تاہم دھماکہ تیسری فوجی گاڑی گزرنے کے بعد ہوا۔ واقعہ کے فوراً بعد اعلی فوجی اور پولیس حکام موقع پر پہنچے اور مرکزی شاہراہ کچھ دیر کےلیے بند رہی۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکہ سڑک پر بارودی سرنگ نصب کرنے کے نتیجے میں ہوا یا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سے کیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ واضع رہے کہ ٹل ضلع ہنگو کی ایک تحصیل ہے جس کی سرحدیں قبائلی علاقے کرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان سے ملتی ہیں۔ | اسی بارے میں ٹانک میں ایک قبائلی سردار قتل21 February, 2007 | پاکستان باجوڑ میں دھماکہ، ڈاکٹر ہلاک16 February, 2007 | پاکستان کمانڈ کنٹرول قبائلی علاقے میں نہیں28 December, 2006 | پاکستان بٹگرام: این جی او کمپاؤنڈ میں دھماکہ06 February, 2007 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، ایک ہلاک03 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||