’حکمران کھرب پتی، عوام غریب‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ مجلس عمل نے صدر جنرل پرویز مشرف کے سات سالہ دور پر ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ملک کا حکمران طبقہ کھرب پتی ہوگیا ہے جبکہ غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ سنیچر کو مجلس عمل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سات برسوں میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں ساٹھ فیصد سے چار سو فیصد تک اضافہ کرکے عوام الناس کو زندہ درگور کردیا گیا ہے۔ حقائق نامے کے مطابق گزشتہ سات سال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اڑتالیس مرتبہ اضافہ کیا گیا اور بجلی، گیس اور پانی کے نرخ تین مرتبہ بڑھائے گئے ہیں۔ مجلس عمل کے مطابق جنرل مشرف کے درو میں سیمنٹ، چینی، سٹیل مل اور سٹاک مارکیٹ کے سکینڈل ہوئے جن میں قوم کے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔ مجلس عمل نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالہ سے کہا ہے کہ ملک انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والا ملک بن گیا ہے اور ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بدعنوان ترین ملکوں میں بارہویں نمبر پر ہے۔ حقائق نامے میں ضروریات زندگی کی چیزوں کی قیمتوں میں سات سال میں ہونے والے اضافے کا تفصیلی تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مجلس عمل کے مطابق جنرل مشرف کی حکمرانی کے درو میں دودھ کی قیمت بارہ روپے لیٹر سے چونتیس روپے، چینی کی اٹھارہ روپے کلو سے بڑھ کر چھتیس روپے فی کلوگرام،گھی کی قیمت اڑتیس روپے سے بڑھ کر پینسٹھ روپے فی کلو گرام اور مٹی کا تیل گیارہ روپے فی لیٹر سے بڑھ کر چالیس روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیڈ لائن 31 جولائی ورنہ عدم اعتماد02 July, 2006 | پاکستان ’میثاق جمہوریت امید کی کرن‘02 July, 2006 | پاکستان اے آر ڈی اور ایم ایم اے میں تعاون 12 June, 2006 | پاکستان پنجاب اسمبلی: الزامات و طعنے09 June, 2006 | پاکستان ایم ایم اے: اسمبلی کا بائیکاٹ29 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||