’میثاق جمہوریت امید کی کرن‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اے آر ڈی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف رضا ربانی کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت پاکستان میں جمہوریت، جمہوری اداروں اور قدروں کے لیئے ایک اہم پیش رفت اور امید کی ایک کرن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی کے ساتھ ایک بات چیت میں کیا۔ میثاق جمہوریت کی کوششوں کے پاکستانی جمہوریت پر فرق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست پر اس کا پہلے ہی بڑا گہرا اثر پڑا ہے۔ چودہ مئی کو میثاق پر دستخط ہوئے تھے اور ملک کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کے سامنے ایک وعدہ کیا ہے۔ عوامی مسائل اور میثاق جمہوریت کے حوالے سے تحریک میں عوامی شرکت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے اندر ایسی شقیں موجود ہیں جن میں عوام کو درپیش مسائل جیسے مہنگائی اور دیگر کا ذکر ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان تمام مسائل کا حل اسی وقت ممکن ہے جب عوام کی اپنی اور ایک ایسی حکومت ہو جو پارلیمان اور عوام کے سامنے جوابدہ ہو۔ میثاق جمہوریت کے تحت عوامی حکومت لانے کے لیئے عوام کے کسی تحریک کا حصہ بننےکے سوال پر رضا کا کہنا تھا کہ سیاسی دھڑے بندیاں ایک نکتے پر پہنچ چکی ہیں اور جس طرح کا بجٹ آیا ہے اس سے اقتصادی طور پر مڈل کلاس طبقے پر مزید دباؤ بڑھا ہے اور اس وقت حالات کسی تحریک کے لیے ساز گار ہیں۔ حزب مخالف جماعتوں میں اختلافات پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ حزب اختلاف آپس میں تقسیم کا شکار ہے، بالکل درست نہیں ہو گا۔ یہ صحیح ہے کہ بہت سے ایشوز پر اے آر ڈی کا متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ساتھ اصولی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن جہاں ملک میں جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی حکمرانی کی بات ہو تو اس ایک پوائنٹ ایجنڈے پر دونوں میں اختلاف نہیں ہے تاہم آگے چل کر دونوں اتحاد کس سٹیج پر اور کیسے اکھٹے ہو کر اس بات کو اٹھاتے ہیں یہ وقت بتائے گا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں اتحاد اس وقت ایک ہی سمت چل رہے ہیں اور آپس میں باہمی صلاح و مشورہ دونوں اتحادوں کے درمیان موجود ہے۔ ایم ایم اے کی علیحٰدہ حکومت مخالف مہم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ایک عوامی رابطہ مہم ہے جس کا انہوں نے آغاز کیا ہے اور اس بارے میں پروگرام دیا ہے۔ اسی طرح آے ار ڈی پہلے بھی عوامی رابطہ مہم کا اعلان کر چکی تھی دونوں اتحادوں کی سمت ایک ہے تاہم آگے چل کر دیکھنا ہو گا کہ کیا صورت حال بنتی ہے۔ | اسی بارے میں ’میثاق جمہوریت ایک سنگِ میل‘14 May, 2006 | پاکستان میثاقِ جمہوریت لندن کے اہم نکات 15 May, 2006 | پاکستان ’مشرف بھی دستخط کریں‘02 July, 2006 | پاکستان گرینڈ الائنس کی تجویز پر غور02 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||