BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 July, 2006, 04:06 GMT 09:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف بھی دستخط کریں‘
میثاق جمہوریت پر بے نظیر اور نواز شریف نے دستخط کر دیئے ہیں
میثاق جمہوریت پر بے نظیر اور نواز شریف نے دستخط کر دیئے ہیں
حزب اختلاف کی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان طے پانے والے میثاقِ جمہوریت پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ق اور صدر جنرل مشرف کو بھی دستخط کرنے چاہیں۔

یہ بات پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد برائے بحالی جمہوریت میں شامل اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر منیر حسین گیلانی نے لندن میں بی بی سی اردو سروس سے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ میثاق جمہوریت فوج کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ سیاسی نظام میں فوج کی مداخلت سے پیدا ہونے والے تعطل کا تدارک کرنے کی سعی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مشرف نے اقتدار میں آتے ہی یہ بات کہی تھی کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کی تشکیل سے سیاسی عمل میں فوج کی مداخلت سے پیدا ہونے والے تعطل کو روکنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اصولی طور پر مسلم لیگ ق اور صدر مشرف بھی فوج کی مداخلت کے حق میں نہیں ہے اور اسی لیئے انہیں بھی میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے چاہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں سے صدر مشرف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیئے اے ار ڈی پوری کوشش کرے گی۔

اس موقعے پر موجود اے آر ڈی کے رابط کار ملک حاکمین خان نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں متحدہ مجلس عمل کو بھی شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اور اے آر ڈی میں اسمبلیوں کے اندر اشتراک عمل رہا ہے اور اس کو وسعت دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیئے ایم ایم اے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد