ژوب میں چھاپہ نہیں مارا: افغانستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ جمعرات کو پاکستان کے سرحدی شہر ژوب کےعلاقے قمردین کاریز پر اتحادی فوج اور افغان حکام نےحملہ کیا تھا اور گیارہ پاکستانیوں کو ہمراہ لے گئے تھے۔ افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان زمرئی بشری نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو فون پر بتایا کہ جمعرات کے روز پاک افغان سرحد کے قریب کوئی آپریشن ہوا ہی نہیں تھا۔ ان کے مطابق افغان پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ پاک افغان سرحد کے آرپار آباد سلیمان خیل اور جلال خیل قبائل کے درمیان پیش آیا تھا کیونکہ دونوں قبیلوں کے درمیان برسوں سے قبائلی دشمنی چلی آرہی ہے۔ زمرئی بشری نےمزید بتایا کہ پاکستانی حکام نے ان کے ساتھ ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز بلوچستان کےسرحدی شہر ژوب کے ناظم نے دعویٰ کیا تھا کہ نیٹو اور افغان فوجیوں نےافغانستان کے ایک قبیلے کے لوگوں کے ہمراہ پاکستانی حدود میں حملہ کیا تھا۔ حملے میں مبینہ طور پر ایک شخص کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں پاک ایران سرحد: بلوچ مزدور متاثر 08 February, 2007 | پاکستان ’افغانستان آپ کاگھرہے،خوش آمدید‘07 February, 2007 | پاکستان سائیں کیا خاطر کریں۔۔۔06 February, 2007 | پاکستان تین برس میں افغان مہاجرین کی واپسی07 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||