BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 January, 2007, 15:16 GMT 20:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں ہائی الرٹ

کراچی پولیس
پولیس کے ساتھ رینجرز نے بھی اپنے گشت میں اضافہ کردیا ہے
اسلام آباد میں جمعہ کو خودکش بم دھماکے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی مشتاق شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر میں ہائی الرٹ ہے اور حساس علاقوں میں پولیس گشت کر رہی ہے۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں گشت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

ماضی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار شہر کراچی میں پولیس کے ساتھ رینجرز نے بھی اپنے گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر میں ان کے دس ہزار اہلکار گشت کر رہے ہیں۔’ہائی سکیورٹی زون میں خاص طور پر نگاہ رکھی گئی ہے‘۔

واضح رہے کہ کراچی میں فائیو سٹار ہوٹل، غیر ملکی سفارتخانوں
وزیر اعلیٰ ہاوس اور گورنر ہاؤس پر مشتمل علاقے کو ہائی سکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے، ماضی میں انہیں علاقوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
پاکستان میں سکیورٹی الرٹ
26 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد