زیبا کو ہندوستان چھوڑنے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی اداکارہ زیبا علی کو ہندوستان کے حکام کی جانب سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ زیبا پیر کو بغیر ویزے کے ریاست راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر آئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویزے کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے انہیں ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ زیبا علی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ویزا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے بلکہ اسے انسانی غلطی کا معاملہ سمجھاجانا چاہیے۔ انہوں نےواضح کیا ’میں نے تین مقامات دلی، اجمیر اور روڑ کی کے لیے ویزے کی درخواست کی تھی اور مجھے یقین تھا کہ ویزے میں اجمیر کا نام ضرور شامل ہوگا‘۔ زیبا نے درگاہ پر نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور عبادت بھی کی۔ انہوں نےاس واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا ’میں اس سے قبل بھی خواجہ کے مزار پر حاضری دے چکی ہوں اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میرے ویزے میں اجمیرکی اجازت نہیں ہے تو میں یہاں نہیں آتی‘۔ پولیس انسپیکٹر بی آر کھوسلہ کا کہنا ہے کہ زیبا پیر کو اجمیر آئیں اور جب ان کے کاغذات کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ ان کے پاس صرف دلی اور روڑکی کا ویزا ہے۔ انہوں نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے انہیں ہندوستان چھوڑنےکے لیے کہا گیا ہے تاہم ان کے خلا ف کسی قسم کا کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔ اجمیر درگاہ کے منتظم اور خادمان ایک عرصے سے یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے ویزا قانون کو نرم بنایا جائے۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی تیرا پاکستانی زائرین کے پاس اجمیر کا ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان لوٹنا پڑا تھا۔ | اسی بارے میں محمد علی: لاکھوں میں ایک19 March, 2006 | فن فنکار فلمسٹار محمد علی، میرے دوست19 March, 2006 | فن فنکار محمد علی کی تدفین ہوگئی21 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||