’مجھےانڈیاکےحوالے نہیں کیاجائےگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ جہاد کونسل اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر، سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان انہیں کبھی بھی انڈیا کے حوالے نہیں کرے گا۔ جیو ٹی وی کے دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے موجودہ حکومت پر بھر پور اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انڈیا کے حوالے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہری ہیں نہ کوئی بیرونی عنصر۔ سید صلاح الدین نے انڈیا پر الزام لگایا کہ وہ کشمیر پر پاکستان کی تجاویز کو توڑ مروڑ کر اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہاہے۔ انہوں نے انڈیا کے ساتھ کسی قسم کے سیز فائر کے امکان کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انڈیا سہ فریقی بات چیت پر تیار نہیں ہوجاتا اس کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹی حریت کانفرنس کی طرف سے انڈیا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے سہ فریقی بات چیت کے مطالبے پر منفی اثر پڑا ہے۔ | اسی بارے میں ’ تحریک آزادی کا زور ٹوٹ گیا ہے‘19 December, 2006 | پاکستان ’کشمیر نقشے میں بھی متنازع ہے‘18 December, 2006 | پاکستان ’کشمیر پر قراردادیں بےکار‘19 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||