حکمراں اتحادمیں شدید اختلاف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حکمران اتحاد ایک مرتبہ پھرشدیداختلاف کا شکار ہوگیا ہے جس کا ثبوت یہے ہے کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مسلم لیگ ق کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ق میں یہ اختلافات اس وقت سامنے آئے جب حقوق نسواں بل کے سلسلے میں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کچھ مذہبی رہنماؤں ملاقات کی۔ متحدہ قومی موومنٹ نےحقوق نسواں بل میں کسی بھی ترمیم کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے خلاف منگل کو احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ کراچی میں منگل کی شام متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ ریلی میں شامل لوگ بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر’ ایم کیو ایم کو نظر انداز کرنا بند کرو‘، ’ایم کیو ایم کو مذاکرات میں شامل کرو‘ تحریر تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے اس ریلی کو خطاب کرتے ہوئے حکمران جماعت کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نےاگر پنجاب میں ظلم بند نہ کیا توسندھ میں ان کے کارکنوں نے ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایم کیو ایم پر جو ظلم کرےگا کراچی میں اس کےجہاز کو اترنے نہیں دیا جائےگا۔ | اسی بارے میں کراچی: ایم ایم اے کے خلاف مظاہرہ24 August, 2006 | پاکستان ’متحدہ کے دفاتر، جرائم میں اضافہ‘05 October, 2006 | پاکستان حکومت، ایم کیو ایم معاملات طے03 August, 2006 | پاکستان ایم کیو ایم کا پنجاب میں پہلا قدم16 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||