BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 November, 2006, 11:26 GMT 16:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومتی ناراضگی کا شکار ماہیگیر

ہر سال ماہی گیروں کی ایک بڑی تعداد فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوتی ہے
پوری دنیا میں اکیس نومبر کو ماہی گیروں کا دن منایا جارہا ہے مگر اس وقت پاکستان اور بھارت کی جیلوں میں چھ سو کےقریب ایسے ماہی گیر قید ہیں جو سمندری حدود کی واضح حد بندی نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کی حدود میں داخل ہوگئے تھے اور گرفتار کر لئےگئے۔

ہر سال ماہی گیروں کی ایک بڑی تعداد فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوتی ہے مگر ابھی تک دونوں ملک اس کے لیے کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں کرسکے ہیں۔ تاہم وقفہ وقفہ سے کچھ ماہی گیر رہا کردیئے جاتے ہیں مگر ایسا بھی ہے کہ کچھ لوگ طویل عرصے سے قید ہیں۔

کراچی کی ماہی گیر بستی میں رہنے والی مائی آسی کے پانچ بیٹے گزشتہ تیرہ برسوں سے بھارتی جیل میں قید ہیں۔ ان کی آخری خواہش ہے کہ وہ اپنے بیٹوں سے مل سکیں ۔

وہ بتاتی ہیں کہ اپنے بچوں کی یاد میں آنسو بہا بہا کر ان کی آنکھوں کی بینائی ختم ہوگئی ہے اور وہ بیمار ہیں۔

ان کے مطابق وہ حکومت سے اپیل کرتی رہی ہیں کہ ان کے بچے بھارت سے بلوائے جائیں مگر حکومت ان کی بات نہیں سن رہی۔ ’اب اللہ سے درخواست کی ہے، وہ تو میری کی بات سنے گا‘۔

کسمپرسی کی زندگی گزارنے والی مائی آسی کا کہنا ہے حکومت انہیں انصاف فراہم کرے اور کم از کم پاسپورٹ بناکر دیئے جائیں تاکہ وہ بھارت جاکر اپنے بیٹوں آچار، صدیق، وسایو، حنیف، حسین اور وسایو سے مل سکیں۔

ماہی گیر رہنما محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ناراضگیوں کا شکار دونوں ممالک کے ماہی گیر ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کا ماہی گیروں سے رویہ ایسا ہوتا ہے جیسے یہ جنگی قیدی ہوں۔

مائی آسی
مائی آسی کے پانچ بیٹے گزشتہ تیرہ برسوں سے بھارتی جیل میں قید ہیں
’یہ غریب ماہی گیر روزی کی تلاش میں جاتے ہیں یہ کسی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث ہیں نہ اسمگلنگ میں‘۔

بھارتی جیل میں قید ماہی گیر محمد حسین کی بیوی سکینہ نے بتایا کہ ان کے شوہر تیرہ سال قبل چوہڑ جمالی سے مچھلی کے شکار کے لیے گئے تھے۔ وہ ماہیگیر ہیں ان کے پاس کوئی منشیات نہیں تھی۔ ان پر جھوٹے الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کا کچھ روز قبل خط آیا تھا جس میں انہوں لکھا ہے کہ حکومت سے مدد لی جائے جب تک حکومت کوشش نہیں کرے گی وہ رہا نہیں ہوسکیں گے۔

ملکی یا بین الاقوامی قوانین ان ماہی گیروں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے ہیں۔

ماہی گیر رہنما محمد علی شاہ کا کہنا ہے اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے تحت اگر کوئی ماہی گیر کسی ملک کی حد میں داخل ہوجاتا ہے تو اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیئے دونوں ملکوں کے حکام ان پر پاسپورٹ ایکٹ یا کسی اور جرم کا الزام عائد کرتے ہیں۔

دونوں ممالک میں ان ماہی گیروں پر مقدمات بھی چلائے جاتے ہیں اور سزائیں بھی ملتی ہیں مگر ان کی رہائی اس وقت ممکن ہوتی جب دونوں ملک بیٹھے کر کوئی معاہدہ کرتے ہیں اور ماہی گیروں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

دونوں ممالک کو دیگر معاملات کے ساتھ اس مسئلہ کے حل کے لیے بھی کوئی طریقہ وضع کرنا چاہیئے تاکہ ماہی گیروں کو گرفتار ہونے کے بعد جلد وطن واپس بھیجا جاسکے۔

ماہیگیر بچے’نیا دبئی‘ منصوبہ
لیکن یہاں کے ماہیگیر کہاں جائیں گے؟
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد