گورنرسرحدپرحملہ: ملزم نہ دینے کی سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں پولیٹکل انتظامیہ نے احمدزئی وزیر قبائل کے خلاف پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ سوموار کو کی جانے والی کاروائی میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا مزید گرفتاریوں کے لیے وانا کے علاوہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی خاصہ دار فورس نے پولیس کے ساتھ جگہ جگہ چھاپے مارے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق احمد زئی وزیر کے خلاف یہ کارروائی اس وقت کی گیی ہے جب وزیر قبائل گورنر سرحد علی محمد جان اورکرزئی پر راکٹ حملے میں ملوث افراد حکوت کو حوالے کرنے میں ناکام رہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق احمد زئی وزیرقبائل سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اب گرفتار ہونے والوں کی تعداد نو ہوگئی شام گئے تک ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے تین بڑے بڑے مسافر خانوں کو سربمہر کردیا تھا اور وہاں ٹھرے ہوئے مسافروں کو باہر نکل دیا گیا۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان: ’مخبر‘ عالم کا قتل03 November, 2006 | پاکستان جنڈولہ میں معروف حکیم قتل21 October, 2006 | پاکستان ’جاسوسی‘ کے شبہے میں قتل28 September, 2006 | پاکستان ’پاکستان ظلم کرے گا تو معاہدہ ختم‘31 October, 2006 | پاکستان وزیرستان امن معاہدہ خطرے میں01 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||