چارلز: پشاور کا دورہ منسوخ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز اور ان کی اہلیہ کا پشاور کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں کا صوبہ سرحد کے دار الحکومت پشاور جانے کا پروگرام ان کے پاکستان کے پانچ روزہ دورے کا حصہ تھا لیکن پیر کو باجوڑ ایجنسی پر فوجی کارروائی کے بعد احتجاجی مظاہروں اور رد عمل کے خدشے کے مد نظر یہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ باجوڑ ایجنسی پر بمباری میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پرنس چارلز کے ترجمان کے مطابق اس کے بدلے منگل کو اور کوئی پروگرام بنایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پرنس چارلز پشاور کے پروگرم کی منسوخی سے بہت مایوس ہیں۔ پشاور میں ان کو ایک مدرسے کا دورہ کرنا تھا اور عیسائیوں کے بنائے ہوئے یک کالج کا بھی۔ اس موقع پر برطانوی شہزادہ مذبی رواداری اور اعتدال پسندی پر تقریر کرنے والے تھے۔ پیر کو شہزادہ چارلز نے صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران زیر بحث آنے والے موضوعات میں پاکستان میں موت کی سزا کا سامنا کرنے والے برطانوی شہری مرزا طاہر حسین کا کیس بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ پرنس چارلز نے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیئے مدد کے ایک خصوصی منصوبے کا بھی افتتاح کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||