مشرف کی لندن آمد، احتجاجی مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کے قریب چیکرز میں برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی نجی رہائش گاہ پر صدر مشرف کی آمد کے موقع پر بلوچ اور سندھی قوم پرستوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی اپیل سندھی اور بلوچ قوم پرست تنظیموں نے کی تھی اور اس میں برطانیہ میں رہنے والے سندھی اور بلوچ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین اس دروازے کے باہر موجود تھے جس سے صدر مشرف نے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں جانا تھا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فوج اور صدر مشرف کے خلاف نعرے درج تھے۔
بلوچ قوم پرستوں نے نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا اور بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔ ’پاکستان اور صدر مشرف القاعدہ اور طالبان جنگجوؤں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔‘ مقررین نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے قوم پرستوں کے خلاف ظلم کو بند کروائیں۔ | اسی بارے میں ’وزیرستان معاہدہ ملا عمر نے کرایا‘ 25 September, 2006 | پاکستان بینظیر، نواز کے لیئے مزید انتظار 26 September, 2006 | آس پاس باہمی اختلافات دور کریں: بش28 September, 2006 | آس پاس ’ کتاب سکیورٹی رسک ہے‘27 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||