لاہور: مشتبہ دہشت گرد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے ایبٹ آباد کے ایک شخص کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرکے شہر میں دہشت پھیلانے کا ایک مبینہ منصوبہ پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا نام تمیم عرف عمر بتایا ہے جو عبدالرحٰمن، طاہر اور وکیل کے نام بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اطلاع ملی تھی کہ لاہور میں مبینہ طور پر دہشت گردی کی واردات کی جانے والی ہے جس کی تفتیش کے دوران اس نے لاری اڈے کے پاس ایک مزار سے تمیم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے ملزم کے پاس سے چار دستی بم، ڈیٹونیٹر، بارود اور نقشے وغیرہ برآمد کیئے ہیں۔ ملزم کا تعلق منڈیاں ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔ ان دنوں وہ گاؤں شیلابی ضلع صوابی (سرحد) میں رہائش پذیر تھے اور لاہور آئے ہوئے تھے۔ ملزم نے کراچی کے ایک مدرسے سے درس نظامی کا کورس کرنے کے بعد وزیرستان (شکئی) میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی تھی۔ پولیس کے مطابق وہ افغانستان کے صوبوں زابل اور ارزگان میں عسکریت پسندوں کو مبینہ طور پر مارٹرگن، میزائیل، بارودی سرنگیں نصب کرنے اور گولہ بارود کی تربیت دیتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں دہشت گرد کو40مرتبہ سزائے موت01 September, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، اٹھارہ زخمی10 September, 2006 | پاکستان ترابی: ایک ملزم ہلاک 3 گرفتار 10 September, 2006 | پاکستان ’طالبان القاعدہ سے زیادہ خطرناک‘12 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||