جلال آباد طورخم سڑک کا افتتاح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز جو کہ آج کل افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے بات چیت کے لیے افغانستان کے دورے پر ہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کا کام دینے والی اہم شاہراہ کا دوبارہ افتتاح کریں گے۔ جلال آباد سے طورخم جانے والی دو سو چوبیس کلو میٹر لمبی یہ سڑک افغان تاجروں کے لیے بہت اہم ہے۔ ان تاجروں کو اس سڑک پر کئی سالوں سے مرمت کا کام جاری ہونے کے باعث اپنے سفر میں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک آپریٹروں کے مطابق اب اس سڑک پر سفر کرنے والوں کو موجود آٹھ گھنٹوں کی بجائے صرف چار گھنٹے کا وقت لگے گا۔ پچھلے چند برسوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ رہے ہیں جن کی وجہ کابل کی طرف سے کی جانے والی یہ الزام تراشی تھی کہ پاکستان ان طالبان مزاحمت کاروں سے مقابلہ کرنے میں کامیاب نہیں رہا جو کہ اس کی سرحد کے پار دیہاتوں میں پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں ’سینکڑوں غیر ملکی جنگجو موجود ہیں‘08 September, 2006 | پاکستان وزیرستان ایک تجربہ گاہ10 September, 2006 | پاکستان وزیرستان کا سچ معلوم نہیں19 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||