BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: چھاپے میں3 افراد ہلاک

نقشہ
دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی لورالائس سے کوئٹہ جا رہی تھی
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک ڈی ایس پی سمیت تین افراد ہلاک اور ایک انسپکٹر اور سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ قاضی واحد نے بتایا ہے یہ چھاپہ ان لوگوں کے خلاف مارا گیا تھا جنہوں نے اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی میں وزنی بم نصب کرکے اسے کوئٹہ روانہ کر دیا تھا۔ لورالائی کے علاقے ناصر آباد کے ایک مکان پر چھاپہ صبح سویرے مارا گیا جہاں دو افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ ہلاک ہو گئے اور انسپکٹر امیر محمد اور ایک سپاہی محمد عمر زخمی ہوئے ہیں۔

 سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ قاضی واحد نے بتایا ہے یہ چھاپہ ان لوگوں کے خلاف لگایا گیا جن پر شک تھا کہ گزشتہ روزہ ایک گاڑی میں وزنی بم نصب کر کے اسے کوئٹہ روانہ کرنے کے ذمہ دار تھے

پولیس کی کارروائی سے دونوں ملزمان کریم آغا اور جہانزیب بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی صحافی امانت حسین نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔ ہسپتال میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں ملزمان کریم آغا اور جہانزیب نے ایک گاڑی میں بم نصب کر کے اسے کوئٹہ روانہ کیا تھا اور ان کے خلاف آج پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔

کچلاک میں پولیس نے کل رات ایک گاڑی کو روکا لیکن ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا اور ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران آگے کی سیٹیوں کی پچھلی جانب دو طاقتور بم نصب تھے۔ قاضی واحد نے بتایا ہے کہ گاڑی میں ریموٹ کنٹرول اور باقی سامان نصب تھا اور یہ ایسا لگتا ہے کہ زیادہ نقصان پہنچانے کے لیئے منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ انہیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ اس کارروائی میں ملوث افراد لورالائی میں اور ان کی اس اطلاع پر صبح چھاپہ مارا گیا ہے۔

اسی بارے میں
بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال
06 September, 2006 | پاکستان
رؤف مینگل نے استعفیٰ دے دیا
06 September, 2006 | پاکستان
کوئٹہ میں ہڑتال جاری
06 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد