کوہستان: طغیانی سے سات بہہ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شمالی ضلع کوہستان میں ایک برساتی نالے میں طغیانی آنے سے سات افراد پانی میں بہہ گئے جن میں دو افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ تھانہ جل کوٹ کے ایک اہل کار شفیق الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے گاؤں گوشالی میں واقع نالے میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوئی جس سے نالے کے قریب واقع دو گھر اس میں بہہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی سے تاحال دو لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بہہ جانے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گاؤں گوشالی ضلع کوہستان کے ہیڈکوارٹرز داسو سے پانچ کومیٹر کے فاصلے پر پہاڑوں میں واقع ہے۔ یاد رہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث صوبہ سرحد کے بیشتر اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اب تک سرکاری اعداد وشمار کے مطابق دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کے تعداد میں گھروں، باغات، کھیتوں اور شاہرات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: درجنوں دیہات زیرِ آب07 August, 2006 | پاکستان سرحد میں بارشوں کا سلسلہ جاری07 August, 2006 | پاکستان بلوچستان میں سیلاب، تباہ کاری08 August, 2006 | پاکستان سندھ: اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ08 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||