BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 August, 2006, 13:47 GMT 18:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگور اڈہ میں ایک اور قبائلی ہلاک

وزیرستان
جنوبی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز مشتبہ طالبان کے خلاف سرگرم ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ایک اہم قبائلی شخصیت نورمحمد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے-

نورمحمد المعروف نورگائی کا تعلق توجی خیل وزیر قبیلے سے تھا۔

نور محمد کوگزشتہ شام سات بجے کے بعد وانا سے چالیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب افعان سرحد کے قریب انگور اڈہ میں اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جب وہ باغڑ کے علاقے سے گزر کر پیدل گھر جا رہے تھے۔

حملہ آور ان کے تعاقب میں ایک سفید موٹرکار میں سوار تھے۔ مسلح نقاب پوشوں نے ان پراندھا دھند گولیاں چلائیں جسں کے نتیجے میں نور محمد موقع ہی پر ہلاک ہوگے۔

نور محمد کو کئی مرتبہ پمفلٹوں کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ سرحد پار امریکیوں سے ملنا بند کر دیں لیکن ان پیغاموں میں یہ واضع نہیں تھا کہ پمفلٹ کس کی جانب سے تھا۔

یاد رہے کہ نور محمد کا ایک گھر پاکستان کے علاوہ افغانستان کے علاقے برمل میں بھی تھا جسں کی وجہ سے ان کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔اطلاعات کے مطابق مرحوم برمل میں واقع امریکی کیمپ مچاداد کوٹ بھی مبینہ طور پر جایا کرتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد